سٹی فورٹی ٹو: صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز شریف سے حلف نہ لینے پر وزیراعظم آفس کی طرف سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کی سمری بھجوائے جانے کے باوجود صدر عارف علوی نے انہیں ہدایت کی ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔