24 نیوز: ڈپٹی سپیکر کس جماعت سے ہوگا ?فیصلہ ہوگیا
حکومتی اتحاد کے درمیان آئینی عہدوں اور وزارتوں پر اختلافات کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اب قومی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر شپ جےیوآئی کو مل گئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد کردیا۔
ذرائع کے مطابق زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔ کل کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔