ن لیگ نے بھی فوری الیکشن کا مطالبہ کردیا

18 Apr, 2022 | 03:40 PM

مانیٹرنگ ڈیسک:مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ آصف   نے بھی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن لازمی ہونے چاہیئں، عوامی مینڈیٹ ہی اس صورت حال کا حل ہے ۔ہمیں سب کو مل کر اس چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا ۔
ن لیگی رہنما خواجہ آصف   نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں چور مچائے شور کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ہمیں غداری اورامپورٹڈ حکومت کاطعنہ دیاجاتاہے،ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والوں نے فارن فنڈنگ سے جماعت بنائی۔پی ٹی آئی کو بھارتی کمپنیوں اور اسرائیل سے پیسے آئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب آوازیں بند کی جاتی ہیں تو ملک میں کچھ نہیں رہتا۔اگر سچ بولنے پر پابندی لگائی جائے گی تو سب کچھ تباہ ہو جائے گا۔تین سال پہلے اس ملک میں تباہی وہ بربادی کا سلسلہ شروع ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ کپتان کہتا ہے ملک کو نہیں چلنے دوں گا۔عمران خان اس ملک کو دیوالیہ کر چکا ہے۔عوام سابق حکمرانوں سے پوچھتے ہیں ہمارے لیے کیابنایا گیا۔

دریں اثنا جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے، اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا جے یو آئی ف کا مؤقف نہیں۔

مزیدخبریں