پنجاب اسمبلی,تشددکرنیوالے ارکان کی شناخت مکمل ،گرفتاریوں کا امکان

18 Apr, 2022 | 03:03 PM

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے ارکان اسمبلی کو فوٹیجز کی مدد سے شناخت کر لیا گیا۔

گزشتہ روزپنجاب اسمبلی  میں ہونے والے واقعے کی فوٹیجزکاریکارڈحاصل کیا گیا تھا،24 گھنٹوں میں اس حوالے سے اہم گرفتاریوں کاامکان ہے۔ تشدد کرنے والےارکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتارکرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 وائرل ویڈیوز میں فیاض چوہان، عمرتنویر، راناشہباز، خیال کاسترو، حافظ عماریاسر،  مہندرسنگھ پال، واثق قیوم عباسی، نوابزادہ وسیم، تیمورسعود شامل ہیں۔ پولیس پر تشددکرنے والوں میں خواتین ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔عابدہ راجہ،مومنہ وحید، زینب عمر، شاہدہ احمد اور آسیہ امجدکوبھی تشدد کرتےدیکھا جاسکتا ہے ۔

خیال رہےکہ ڈپٹی اسپیکرپرتشدد کرنے والے ارکان اسمبلی کےخلاف پہلے ہی مقدمہ درج کیا جاچکا ہے.

مزیدخبریں