ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس
کیپشن: PM Azad Kashmr Tanvir Ilyas
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزادکشمیرمنتخب ہوگئے،سردار تنویر الیاس کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہ کرائے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ دن ڈیڑھ بجے ہونا تھی لیکن  متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔

تحریک انصاف  کی طرف سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

دوسری جانب اپوزیشن اراکین جب اسمبلی سے باہر نکلے تو پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔  اس دوران کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی جس میں گالم گلوچ اور تلخ جملوں کا استعمال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث متحدہ اپوزیشن کے ارکان واپس اسمبلی عمارت میں داخل ہوگئے اور انہوں نے اسپیکر سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس پر انہوں نے پہلے پانچ وزرا کو برطرف  کیا جس کے بعد وہ خود بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor