ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی اسپیکر پر تشدد، عثمان بزدار عیادت کیلئے پہنچ گئے

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری
کیپشن: Usman Buzdar , Dost M Mazari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات کی اطلاع دیتے ہوئے  لکھا کہ میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔‘

انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب نے آج کھل کر دل کی باتیں کی، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الہی صاحب کے لیے قربان کر دیا۔

 ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کیا تھا، ان کو لوٹے اور تھپڑ مارے اور ان کے بال بھی نوچے گئے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor