پنجاب کابینہ کے نام فائنل، ترین گروپ کو کیا ملے گا ؟

18 Apr, 2022 | 12:33 PM

Muhammad Zeeshan

عمر اسلم:نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کی کابینہ میں وزرا کے ناموں پرمشاورت جاری ہے۔کابینہ میں شمولیت کیلئے متعدد ارکان اسمبلی کے نام فائنل کرلئے گئے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی کابینہ میں  اتحادی جماعتوں کو بھی وزارتیں دی جائیں گئی۔

میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کانام بھی وزارت  کے لئے زیر غور  ہے۔ جبکہ رانامشہوداحمد خان  کو بھی اہم وزارت سونپی جائے گی۔ 

اس کے علاوہ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو  صحت کی وزارت دی جائے گی۔

ذرائع  کے مطابق بلال یاسین کو ایک بار  پھر وزیرخوراک  بنائے جانے پرغور  کیا جارہا ہے۔
 پارٹی ذرائع کے مطابق بیگم ذکیہ شاہنواز ،عشرت اشرف منشااللہ بٹ کا نام بھی زیر غور ہے۔ خلیل طاہرسندھو کو بھی وزارت ملے گی۔

پنجاب کابینہ میں پیپلزپرٹی کی نمائندگی بھی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے سید حسن مرتضی اور علی حیدر گیلانی کا نام وزارت کیلئے شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نجم سیٹھی کی اہلیہ اور رکن پنجاب اسمبلی  
محسن جگنو کا نام بھی وزارت کے لئے زیر غور ہے۔
 ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اہم عہدہ ترین گروپ کو دیا جائے گا۔

مزیدخبریں