ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مولانا فضل الرحمان کے حکومت سے بڑے مطالبات سامنے آگئے

maulana fazlur rehman JUI F
کیپشن: maulana fazlur rehman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ویب ڈیسک:  عہدوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی اور جے یوآئی ف میں اختلافات شدید، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا کچھ نہیں کہا جاسکتا ، مولانا فضل الرحمان نے پیچھے نہ ہٹنے کا عندیہ دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق برسراقتدار سیاسی اتحاد پی ڈی ایم  میں کابینہ میں شمولیت اور عہدوں کی تقسیم پر اختلافا ت گہرے ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو اہم عہدہ دیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وائس آف امریکا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی پاکستان کی صدارت کے منصب کی خواہش کررکھی ہے جب کہ آصف علی زرداری بھی دوبارہ ایوان صدر میں براجمان ہونے کے خواہش مند ہیں۔

دوسری جانب کابینہ کی تشکیل میں تاخیر پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور تحریک انصاف نے بھی اس التوا پر تنقید کی ہے۔ جبکہ اتحادی حکومت کے رہنما ؤں نے اس سے قبل بھی یہ دعوی کیا تھا کہ کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل ہے اور نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔