الیکشن کمیشن میں افسران کے تبادلے و تقرریاں

18 Apr, 2022 | 11:52 AM

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گریڈ 20 کے افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ 

 تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گریڈ بیس کے افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ جس کے تحت صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سعید گل کوصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لگا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اعجاز انور چوہان کوصوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا ہے جب کہ گریڈ 20 کے افسر محمد فرید آفریدی کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ 
 

مزیدخبریں