ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی, ڈپٹی اسپیکر کابڑااقدام

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی, ڈپٹی اسپیکر کابڑااقدام
کیپشن: Dost Muhammad Mazari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے اسمبلی ارکان پر مشتمل 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

ترجمان پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو آئین اور اسمبلی قواعد کے خلاف قرار دے دیا۔ پنجاب اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے طلب اجلاس میں کوئی اور بزنس نہیں لایا جا سکتا، نہ ہی کوئی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ 16 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز 197 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔