ٹیکس نادہندگان کے گلے نئی مصیبت پڑگئی

18 Apr, 2021 | 08:38 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی)ایف بی آر نے جعلی اور وائرس زدہ ای میلز سےمتعلق الرٹ جاری کر دیا،ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو ڈیفالٹ سے متعلق بھجوائی گئی ای میلز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس گزاروں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں ای میلز بھیجی جارہی ہیں، جس میں انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔ ایف بی آر نےای میلز سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئےٹیکس گزاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ سے تفصیلات کا معائنہ کریں۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ یہ جعلی ای میلز وائرس زدہ ہیں۔ جعلی وائرس زدہ ای میلز کے ذریعے ٹیکس گزاروں سے اہم معلومات لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی جعلی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز کریں اور متعلقہ اتھاریٹیز کو اس کے بارے میں آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  ایف بی آر نے گاڑیاں بنانے والی تین کمپنیوں کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور فوٹون جے ڈبلیوآٹو پارک لمیٹڈ کا آڈٹ شروع کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے جے ڈبلیو ایس ای زی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کا بھی آڈٹ شروع کردیا ہے۔

ممبر آپریشنز ان لینڈ ریونیو کی ہدایت پر موٹر مینوفیکچرر کمپنیوں کا آڈٹ شروع کیا گیا ہےc ایف بی آر کی ٹیم موٹر مینوفیکچرر کمپنیوں کے سیلز ٹیکس گوشواروں اوراکاونٹس کا موازنہ کرے گی۔  

مارچ 2021 میں مختلف کمپنیوں کے 20801 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ مارچ 2020 میں مختلف کمپنیز کی 6986 یونٹس فروخت ہوئے تھے ۔ رواں مالی سال 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 1 لاکھ 34 ہزار 522 یونٹس رہی ، گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں 98425 گاڑیاں فروخت ہوئی تھی۔

مزیدخبریں