محکمہ موسمیات نے آندھی کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

18 Apr, 2021 | 07:29 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: بحیرہ عرب سے آنے والی سمندری ہواؤں نے موسم ٹھنڈا کردیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

 لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔بحیرہ عرب سے سمندری ہواوں نے پاکستان کا رخ کیا تو لاہور کی فضا بھی ٹھنڈی ہوگئی۔ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گاجبکہ منگل کے روز پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بونداباندی کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب  لاہور کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں مزید کمی ہوئی ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 69 ریکارڈ جبکہ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس میں کمی پر شہر کی آب وہوا معتدل ہے۔

 کینٹ میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 161 ریکارڈ کیا گیا ہے ایمپریس روڈ گڑھی شاہو 157, کوٹ لکھپت 150, مراتب علی روڈ گلبرگ 107, فیز 8 ڈیفینس 90, عسکری ٹین 88 جبکہ ایف سی کالج میں 72, عسکری ٹین میں 84 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں