ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی ائیر لائن کی جانب سے عوام کو تحفہ، فضائی سفر بس سے بھی سستا

نجی ائیر لائن کی جانب سے عوام کو تحفہ، فضائی سفر بس سے بھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: ائیربلیو کی جانب سے کرایہ ناموں میں حیرت انگیز کمی، لاہور سے کراچی 4ہزار 990 روپے یک طرفہ کرایہ مقرر جبکہ کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ بھی 4 ہزار 990 روپے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ائیربلیو کی جانب سے کرایہ ناموں میں حیرت انگیز کمی، لاہور سے کراچی فضائی کرایوں میں تاریخی کمی کردی۔ لاہور سے کراچی اورکراچی سے لاہور 4ہزار 990 روپے یک طرفہ کرایہ مقرر کردیا گیا، ائیر بلیو کی جانب سے لاہور سے کراچی فضائی ٹکٹ ٹرین اور بس سے بھی سستا کردیا گیا جبکہ کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ بھی 4 ہزار  990 روپے کردیا گیا۔ مسافر کو 15 کلو گرام کا سامان ساتھ لے جانے کی اجازت ہو گی۔

نئے کرائے نامے کا اطلاق آج سے ہی ہو گا، ڈائریکٹر سیلز ائیربلیو سید ارمان یحیی نے احکامات جاری کردئیے۔ ائیربلیو انتظامیہ کے مطابق رمضان میں روزے دار بس اور ٹرین کا سفر نہیں کریں گے اس لئے انھیں جہاز کی رعایتی سفری سہولت فراہم کی گئی ہے، رمضان المبارک میں کرایوں میں کمی کا مقصد روزے داروں کو سستی سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔ 
 دوسری جانب کراچی آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔کراچی سے لاہور جانے والی سرین ایئر لائن کی فلائٹ تاخیر کا شکاررہی، فلائٹ دن 12:30 کی بجائے شام 5 بجے روانہ ہوئی۔ شام 4 بجے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ PK-308 تاخیر کا شکار فلائٹ شام 4 بجے کی بجائے 7:30 شام روانہ ہوگی۔ ملتان سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ ملتوی ہوگئی،  PK-331 آج صبح 9:55 کی بجائے رات پونے ایک بجے پہنچے گی۔