سعود بٹ: پی ٹی اے یا دیگر ادارے جیسے بینک کبھی بھی فون کرکے اے ٹی ایم پن، کوڈ، او ٹی پی اور اکاؤنٹ سے متعلقہ دیگرذاتی تفصیلات طلب نہیں کرتے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےشہریوں کو نوسر بازوں کی جعلی کالز اور ایس ایم ایس بارے خبردار کردیا۔
ترجمان کے مطابق عوام الناس کو اس ضمن میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کسی نامعلوم کالر/ ایس ایم ایس بھیجنے والے کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں۔پی ٹی اے یا دیگر اداروں کے نام سے آنے والی ایسی کالیں نظر انداز کریں۔جعلساز تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے یا تصدیق کرنے کے لئے ذاتی معلومات طلب کرتے ہیں۔
جعلساز شہریوں سے والدہ کا نام، اکاؤنٹ کا بیلنس، سی این آئی سی نمبر وغیرہ طلب کر سکتے ہیں جو فراہم نہ کی جائیں۔شکایت کیلئے اپنے متعلقہ ٹیلی کام سروس آپریٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ صارفین اپنی شکایات کا اندراج پی ٹی اے کے نمبر 55055 0800 پر کروائیں۔عام شہریhttps://complaint.pta.gov.pk/RegisterComplaint پر بھی اندراج کرسکتے ہیں۔جعلی کارروائی میں ملوث افراد کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔
Besides contacting their respective telecom service operator, consumers may also register their complaints by dialing 0800-55055 or at https://t.co/8VVtJQMvqq . Appropriate action would be taken against the persons involved in this fraudulent activity.
— PTA (@PTAofficialpk) April 18, 2021