رمضان ریلیف پیکج  ،19 اشیائے ضروریہ سستے داموں دستیاب

18 Apr, 2021 | 01:03 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:پیکو روڈچ سٹور پر رمضان ریلیف پیکج  کےتحت 19 اشیائے ضروریہ کی سستے داموں  فراہمی جاری ، آٹےکا20کلو کا تھیلہ 800 روپےمیں دستیاب ہے۔

  تفصیلات کے مطابق پیکو روڈ یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان ریلیف پیکج  کےتحت 19 اشیائے ضروریہ کی سستے داموں  فراہمی جاری ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورپر چینی کا دو کلو والا پیکٹ136روپے، گھی 170 روپے میں دستیاب  ہے۔ کوکنگ آئل، دالوں، بیسن، کجھور،چاول، شربت، چائے، دودھ اور مصالحہ جات سمیت 19 اشیائے ضروریہ  پر 10 رو پے سے 50 روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

پیکو روڈ یوٹیلیٹی سٹور پر شہریوں کیلئے کوکنگ آئل پر 20 روپے، دال چنا 15 روپے، دال مونگ 10 روپے اور دال مصور پر 30 روپے کی سبسڈی جبکہ سفید چنا پر 25 روپے، بیسن پر 20 روپے، کھجور پر 20 روپے، چاول پر 10 سے 12 رو پےاورمشروبات پر 20 سے 25 روپے کی سبسڈی میسر ہے، اسی طرح چائے  پر50 روپے، دودھ پر 20 روپے مصالحہ جات پر 10 فیصد تک رعایت دی گئی ہے۔پیکو روڈ یوٹیلیٹی سٹور پرخریداری  کیلئے  ۤآنیوالے شہریوں سے   کورونا سے بچاؤ کیلئے جاری کیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جارہاہے

مزیدخبریں