(بسام سلطان)کورونا وائرس کی تیسری لہر بے قابو، روز بروز کورونا وائرس کی وجہ سے اموات میں تشویش ناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر مزید تیزہو گئی ہے، شہر میں کورونا مزید47 زندگیاں نگل گیا،24 گھنٹوں میں کوروناکے1748 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ، ہسپتالوں میں کورونا کے1255 مریض زیر علاج ہیں اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کی ہسپتال میں موجودگی کے باعث بستر کم پڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق 817مریض سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ438 پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔92 فیصدآئی سی یو اورایچ ڈی یو80 فیصد کوروناکے مریضوں سے بھر گئے ہیں،239 کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے جنہیں و ینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کی ساؤتھ افریقن قسم سامنے آنے کا بھی انکشاف ہوا تھا جو کورونا ویکسین کروانے والوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ موذی وائرس کی روز بہ روز نئی خطرناک قسم سامنے آرہی ہے،کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
کورونا وائرس کی ساو¿تھ افریقن مہلک قسم کے کیسز لاہور میں سامنے آگئے، کورونا کی ساؤتھ افریقن قسم پاکستان آنے والے مسافروں کے ذریعے لاہور پہنچی۔ساو¿تھ افریقن وائرس دیگر اقسام کے مقابلے میں دو گنا زیادہ رفتار سے پھیل رہا ہے اس کے سامنے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بھی غیرموثر دکھائی دے رہی ہے اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ایسے افراد جن کی ویکسینیشن ہونے کے بعد، اینٹی باڈیز بھی بن چکے، وہ بھی ساؤتھ افریقن قسم کے باعث کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔
کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات،متاثرہ افراد کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ
18 Apr, 2021 | 11:35 AM
Read more!