سٹی 42: پنجاب حکومت ناجائز منافع خوروں کے خلاف اِن ایکشن ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہناتھا کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ انشاءاللہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے، اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ انشاءاللہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 18, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 18, 2021