ندا یاسر کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی تبصرے

18 Apr, 2021 | 11:18 AM

Sughra Afzal

رائل پارک ( زین مدنی) مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور تصویر پر صارفین کے تنقیدی تبصرے جاری ہیں۔

 گڈمارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر رمضان المبارک میں نجی چینل سے ''شانِ سحور'' نامی پروگرام کی میزبانی کر رہی ہیں، حال ہی میں ندا یاسر کی پروگرام کے سیٹ سے تصویر وائرل ہوئی ہے جن میں ندا سندھی اور بلوچی پرنٹ والا نہایت خوبصورت لباس پہنے ہوئی ہیں، لیکن سب سے دلچسپ چیز ان کے ماتھے پر موجود جیولری (ماتھا پٹی) ہے، یہ ماتھا پٹی بالکل اس طرح لگ رہی ہے جیسی ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان پہنتی ہے، تاہم سوشل  میڈیا صارفین کو ندا یاسر اس حلیے میں کچھ زیادہ پسند نہیں آئیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ماتھا پٹی کی وجہ سے چائنا کی حلیمہ سلطان کہا جب کہ زیادہ تر لوگ ان کے چہرے پر کی گئی سرجری کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔

ایک صارف نے لکھا ماتھا پٹی (ماتھے کی جیولری) تو ٹھیک ہے لیکن ندا یاسر کا چہرہ اتنا سوجا ہوا کیوں ہے؟ ایک صارف نے لکھا سرجری اور بوٹوکس نے اچھے بھلے انسان کی شکل ہی بگاڑدی ہے۔

 ایک اور صارف نے ندا یاسر کی چہرے پر کروائی گئی پلاسٹک سرجری پر تنقید کرتے ہوئے کہا اس نے ایک دن مائیکل جیکسن بن جانا ہے، زیادہ تر صارفین ندا یاسر کی سرجری، بوٹوکس اور فلرز پر تنقید کرتے نظر آئے جبکہ ایک صارف نے تو انہیں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت قرار دیدیا۔

مزیدخبریں