ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باؤلنگ کوچ وقاریونس کا باؤلرز کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

Pak vs SA and waqar younis
کیپشن: Pak vs SA and waqar younis
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی:قومی ٹیم کےباؤلنگ کوچ وقاریونس نے باؤلرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا،جنوبی افریقہ کے خلاف باؤلرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،مزید بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  قومی ٹیم کےباؤلنگ کوچ وقاریونس نےورچوئل پریس کانفرنس  کے دوران کہا کہ شاداب کے ان فٹ کا افسوس ہے ،باؤلنگ کمبی نیشن درست سمیت میں جارہا ہے،کامیابی کے باوجود ہم اپنی غلطیوں کا ضرور جائزہ لیتے ہیں اور ان پر کام بھی کرتے ہیں۔زمبابوے کے خلاف سیریز میں بولرز کے ورک لوڈ کو تقسیم کرنے کیلئے حکمت عملی بنائیں گے، شاہین آفریدی سمیت کسی  باؤلر پر زیادہ بوجھ نہیں ڈال رہے،حارث روف، فہیم اشرف، حسن علی سب اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔میچ میں کسی دن کسی بھی  باؤلر کو زیادہ رنز ہوجانا کھیل کا حصہ ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس  کے  دوران انہوں نے کہا  کہ جنوبی افریقہ  میں پچز بیٹنگ کے لیے بہت اچھی تھیں، جہاں باؤلرز کو مشکل پیش آئیں۔ آخری میچ میں مختلف ٹریک تھا جس پر بولرز نے انہیں کم اسکور تک محدود رکھا۔ٹی20 فارمیٹ میں رنز روکنا آسان نہیں ہوتا، جنوبی افریقاکے خلاف باؤلرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،مزید بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے، کامیابی کے باوجود ہم اپنی غلطیوں کا ضرور جائزہ لیتے ہیں اور ان پر کام بھی کرتے ہیں

بطور کوچ تمام  باؤلرز کو سپورٹ کرتا ہوں،جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بی ٹیم قرار دے کر ہماری کامیابی کو زیادہ کریڈٹ نہ دینا زیادتی ہوگی،ہم نے ان کی قومی ٹیم کو ہرایا ہے، اہم کھلاڑیوں کا آئی پی ایل کھیلنے جانا یہ ان کے بورڈ کا ایشو تھا۔

وقار یونس  نے مزید کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ٹیم کمبی نیشن بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، شاداب کے ان فٹ کا افسوس ہے تاہم باؤلنگ کمبی نیشن درست سمیت میں جارہا ہے،زمبابوے کے خلاف سیریز میں دوسرے باؤلرز کو بھی چانس دیں گے تاکہ ہمارے پاس زیادہ آگے آنے والی سیریز کے لیے زیادہ سے زیادہ آپشنز دستیاب ہوں۔