سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ جاری

18 Apr, 2020 | 11:36 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) پی سی بی کے صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ جاری ، معاہدوں پر دستخط نہ کرنے والے کامران اکمل اور سلمان بٹ کے فٹنس ٹیسٹ الگ سے ہوں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیزن میں پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ جاری ہے۔ کرونا وائرس کے باعث پی سی بی صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو لنک پر لئے جارہے ہیں ۔صوبائی ٹیموں کے کوچز اور ٹرینرز کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک ٹیسٹ کی نگرانی کررہے ہیں ،طریقہ کار کے مطابق بیک وقت تین تین کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔
صوبائی معاہدوں پر دستخط نہ کرنے والے کھلاڑیوں کامران اکمل ، سلمان بٹ کے فٹنس ٹیسٹ اکیڈمی ٹرینر لے گا، وائٹ بال کرکٹ معاہدوں کے حامل اور قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کے ٹیسٹ قومی ٹیم کے ٹرینر یاسر ملک لیں گے۔ان دونوں کے ٹیسٹ پیر سے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں گے۔
صوبائی کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ اتوار کی صبح ہوں گے جبکہ جن کھلاڑیوں کے پاس مطلوبہ جگہ نہیں ہے ان کے یویو ٹیسٹ نہیں لئے جائیں گے۔ ان کی مجموعی فٹنس باقی ٹیسٹوں کی روشنی میں طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹب کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی اور قومی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 20 اپریل سے ہوں گے.

چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی طرف سے تمام صوبائی اور قومی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو پلان وٹس ایپ کردیا گیا ،فزیکل فٹنس ٹیسٹ سال کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ہے ،یویو ٹیسٹ کا معیار 18 رکھا گیا ہے

لاننگ رننگ ، جم اور سکن فولڈ ٹیسٹ فزیکل فٹنس ٹیسٹ بیٹری میں شامل نہیں کئے گئے ،یہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں ،جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوں گے ،جون میں حالات نارمل ہونے پر جم ، لاننگ رننگ اور سکن فولڈ بھی فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔

مزیدخبریں