197سب انسپکٹرزکی تعیناتیاں کردی گئیں

18 Apr, 2020 | 10:19 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) ترقی پانے والے 197سب انسپکٹرزکی مختلف یونٹس اوراضلاع میں تعیناتیاں کردی گئیں،ادھرصوبے بھر میں پنجاب ہائی وے پٹرول کے 461 اے ایس آئیز کو کنفرم کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے 461 اے ایس آئیز کو کنفرم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ کنفرمیشن ملنے سے اے ایس آئیز کا مورال اور حوصلہ مزید بلند ہو گا ۔ کنفرم ہونے والے ان اے ایس آئیز کو مستقبل میں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے اے ایس آئیز کو ہدایت کی کہ پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی سے کام کریں،شاہراہوں سے جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

دوسری جانب کیمپ جیل کوروناسےنجات حاصل کرنےلگی، مزیدبارہ قیدیوں کے دوبارہ ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹو آگئی، حتمی ٹیسٹ آج بھجوادیئے جائیں گے،نتائج موصول ہونےکےبعد قیدیوں کوبیرکس میں منتقل کیاجائےگا۔
اکیس مارچ کوقیدی میں کوروناوائرس کی تصدیق کےبعدکیمپ جیل میں منشیات کی بیرکس میں موجودقیدیوں کوجیل کےاندر بیرکس خالی کراکرقرنطینہ سنٹرمیں رکھاگیا جبکہ 100بیڈزکاعارضی ہسپتال بھی قائم کیاگیا،مثبت آنے والے59قیدیوں کاعلاج معالجہ شروع کیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل اسدوڑائچ کا کہنا ہےکہ 59قیدیوں میں 37 جیل کےاندراورایک میوہسپتال میں زیرعلاج مکمل صحت یاب ہوچکا ہےجبکہ آج مزید 12قیدیوں کےری ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگئے ہیں،حتمی رپورٹس موصول ہونے کے بعد انہیں بیرکس میں منتقل کیا جائےگا جبکہ بقیہ قیدیوں میں سے7 کی رپورٹس جلدموصول ہوجائیں گی۔

مزیدخبریں