پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کیجانب سے مستحق مزدوروں میں راشن تقسیم

18 Apr, 2020 | 08:16 PM

وقار نیازی

شہزاد خان ابدالی: پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کیجانب سے مستحق مزدوروں میں راشن تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا,صدر انجمن تاجران فرنیچر مارکیٹ شیزان ریاض مغل ،سرپرست  اعلی پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن میاں محمد افضال سمیت دیگر نے راشن تقسیم کیا.
شہر کی بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کیجانب سے دیہاڑی دار طبقے میں راشن تقیسم کرنے کا سلسلہ جاری ہے , فرنیچر مارکیٹ شیزان کے صدر اور پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی میاں محمد افضال نے دیگر عہدیدران کے تعاون سے فرنیچر سازی کے شعبے سے وابستہ مزدوروں میں راشن تقسیم کیا ۔

جوائنٹ سیکرٹری عرفان کمبوہ اور دیگر فرنیچر شوروم مالکان نے بھی راشن تقسیم کرنے کی معاونت کی , پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی میاں محمد افضال نے کہا کہ پنجاب حکومت حفاظتی تدابیر کیساتھ فرنیچر مارکیٹ ،شورومز کھولے،لوگوں کو روزگار مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کا دورانیہ طویل ہونے سے مزدوروں اور کاریگروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے۔

دوسری جانب معاشی بدحالی سےپریشان مرکزی آئرن مرچنٹ ایسوسی ایشن اورانجمن تاجران کےرہنماوں نعیم میراورعامر صدیق چودھری نےتاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی.

مرکزی صدر لوہا مارکیٹ مصری شاہ عامرصدیق چودھری نے کہا کہ کورونا کیساتھ ملکی معیشت، صنعت اورتجارت کوبھی معاشی بدحالی سے بچانا ہوگا،،ایسا نہ ہو کہ کورونا سےبچتےبچتے مزدوراورتاجر طبقہ بھوک وافلاس سےمرجائے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل  انجمن تاجران نعیم میرنےوفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیتےہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سےسوموٹو نوٹس لینےکا مطالبہ کردیا،نعیم میرنےکہا کہ وفاقی حکومت کی نالائقیوں اورمس مینجمنٹ نے ملکی معیشت، صنعت وتجارت اور بالخصوص چھوٹےتاجروں کا بیڑا غرق کردیا۔

تاجروں نےکہا کہ حکومت تاجروں کو دیوالیہ ہونے سے بچائے،حفاظتی تدابیر کیساتھ ساتھ مخصوص دورانیےکیلئے بازار،مارکیٹس اور کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی جائےورنہ کورونا ملکی  معیشت کونگل جائےگا۔

مزیدخبریں