(فاران یامین) شہر میں کاروبار بند ہوا تو دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ کے گھروں میں بھوک نے ڈیرے ڈال لیئے تو ایسے میں دیگر فلاحی اداروں کی طرح گوہر اعجاز فاؤنڈیشن نے بھی ضرورت مندوں کی امداد کرتے ہوئے نیک کام میں اپنا حصہ ڈالا۔
کورونا نے پاکستان میں پنجے گاڑے تو شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے صوبائی حکومتوں نے لاک ڈاؤن کرکے کاروبار سرگرمیاں ختم کردیں،اچانک کاروبار بند ہونے سے دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقہ کے گھروں میں بھوک منڈلانے لگی تو مخیر حضرات اور فلاحی اداروں نے ایسے گھرانوں کی مدد کی ٹھانی، گھر گھر تک راشن پہنچایا،جن اداروں نے فلاحی کاموں میں حصہ لیا ان میں ایک نام گوہر اعجاز فاؤنڈیشن کا ہے،جس نے گھروں تک راشن پہنچانے کا بیڑا بھی اٹھایا۔
گوہر اعجاز فاونڈیشن کی جانب سے شہرکے دیگر علاقوں کی طرح ضیاء کالونی ٹاؤن شپ کی کچی آبادی میں 700 گھرانوں کی نشاندہی کرکے راشن تقسیم کیا گیا،جس کی نگرانی گوہر اعجاز فاؤنڈیشن کے ممبر کامران طاہر نے خود کی،انہوں نے بتایا کہ راشن تقسیم کرنے سے قبل علاقہ عمائدین کی مدد سے سروے کیا گیا تھا ۔ راشن تقسیم کرنے کا عمل گوہر اعجاز فاؤنڈیشن کے رضاء کاروں نے ڈولفن فورس کی مدد سے مکمل کیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ جناح ہسپتال گوہر اعجاز کی جانب سے ڈاکٹرز نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاد کے لئے تین ہزار خصوصی حفاظتی کٹس کا انتظام کیا گیا۔ چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ جناح ہسپتال گوہر اعجاز نے سیکرٹری ہیلتھ بیرسٹر نبیل اعوان کے ساتھ کٹس اور دیگر حفاظتی سامان کو ہسپتال کے تمام عملے تک پہنچانے کے متعلق ہدایات دیں۔
چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ جناح ہسپتال کو کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے ہر ملازم تک حفاظتی کٹس، این نائٹی فائیو ماسک اور دیگر حفاظتی سامان پہنچایا جائے۔