ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ میرا نے ہری مرچ کھالی، عمر نہ بتائی

اداکارہ میرا نے ہری مرچ کھالی، عمر نہ بتائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:اداکارہ میرا نے انٹرویو میں اپنی عمر بتانے کے بجائے ہری مرچ کھالی ، کہتی ہیں کہ اگر اپنی عمر بتاؤں گی تو میں ساری خواتین کو توہین کروں گی.

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ میرا جی کی بات کی جائے تو ان کی انگریزی اور اصل عمر ہمیشہ ہی زیر بحث رہنے والا موضوع ہے۔
اداکارہ میرا جی کو عفت عمر نے اپنے ویب شو میں مدعو کیا جہاں میزبان نے میرا سے سوال کیا کہ میں اگلے سال فروری میں 48 سال کی ہوجاؤں گی آپ عمر میں مجھ سے کتنی چھوٹی ہیں؟
میزبان کے سوال پر یا تو میرا جی کو جواب دینا تھا یا تو سوال کا جواب دیے بغیر میز پر رکھی ہری مرچ کو کھانا تھا۔اداکارہ میرا عفت عمر کے سوال پر بات گهمانے لگیں جس پر میزبان نے کہا آپ کو اپنی عمر ہی نہیں پتا، میرا نے مرچ اٹھائی اور تھوڑی سی کھالی، میزبان نے پھر بھی جان نہ چھوڑی، کہا پوری مرچ کھائیں، میرا نے پانی بھی پیا،  ساتھی مہمان نے میرا کا ساتھ دیتے ہوئے کہا آپ کو صدا بہار ہیں، نمبر معنی نہیں رکھتے، آپ اتنے ہی جوان ہیں جتنا محسوس کرتے ہیں،  میزبان نے بھی میرا کو پھنسانے کی ٹھانی ہوئی تھی ، جس پرمیرا  نے جواب دینے کی بجايے ہری مرچ کھا لی.

اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ اگر اپنی عمر بتاؤں گی تو میں ساری خواتین کو توہین کروں گی.

View this post on Instagram

A post shared by Iffat Omar (@iffatomarofficial) on

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے میزبان عفت عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کا کہنا ہے کہ میزبان کو اپنے شو میں اس طرح کسی بھی اداکارہ سے زبردستی نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کی عزت کرنی چاہیے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔