وزیر ریلوے کا 5 کروڑ روپے سے زائد رقم کورونا فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان

18 Apr, 2020 | 05:08 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سعید احمد سعید ) پاکستان بھر میں 750 ریلوے اسٹیشن ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی اسٹیشن پر میڈیکل آئسولیشن ٹرین بھیج سکتے ہیں، شیخ رشید کا 15 رمضان تک 28 ٹرین چلانے کے عزم کا بھی اظہار، کہتے ہیں خان صاحب ہر قسم کے مافیا کو شکنجے میں لے لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کورونا فنڈ میں مزدوروں اور افسران کی تنخواہوں سے 5 کروڑ ایک لاکھ روپے جمع کروانے کا اعلان کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا ہماری مساجد بڑی ہیں جہاں 50 سے 500 تک نمازی سماجی فاصلہ رکھ کر تراویح اور نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مراد علی شاہ کو قومی یکجہتی کا مشورہ دیا اور شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ شہباز شریف کا خیال تھا کہ کورونا اور لاک ڈاون سے معیشت تباہ ہوجائے گی اور حکومت ختم۔

ان کا مزید کہن اتھا کہ چینی، آئی پی پی سمیت دیگر کرپشن رپورٹس عمران خان خود منظر عام پر لائے، چینی کرپشن رپورٹ 25 کو نہیں تو 30 تاریخ کو منظر عام پر آجائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرین بند ہونے سے ریلوے کو ماہانہ 5 ارب کا نقصان ہورہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے انہیں 10 ہزار ماسک دیئے ہیں، فوج کی جانب سے 4 ہزار راشن پیکٹ ملے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے ایک ہزار راشن پیکٹس اتوار کو قلیوں میں تقسیم کریں گے۔   

مزیدخبریں