" حکومت نے تاجر،صنعت اورمعیشت کا بیڑا غرق کردیا"

18 Apr, 2020 | 04:18 PM

وقار نیازی

شہزاد خان ابدالی: انجمن تاجران کےمرکزی عہدیدران کہتےہیں کہ حکومت نے تاجر، صنعت اورمعیشت کا بیڑا غرق کردیا، چیف جسٹس سوموٹو لیکرچھوٹےتاجر کو بدحال ہونے سے بچایئں۔
ایک جانب کورونا کےوار تو دوسری جانب معاشی بدحالی تاجروں،مزدوروں اورکاریگروں کی دہلیز پردستک دینےلگی، معاشی بدحالی سےپریشان مرکزی آئرن مرچنٹ ایسوسی ایشن اورانجمن تاجران کےرہنماوں نعیم میراورعامر صدیق چودھری نےتاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی.

مرکزی صدر لوہا مارکیٹ مصری شاہ عامرصدیق چودھری نے کہا کہ کورونا کیساتھ ملکی معیشت، صنعت اورتجارت کوبھی معاشی بدحالی سے بچانا ہوگا،،ایسا نہ ہو کہ کورونا سےبچتےبچتے مزدوراورتاجر طبقہ بھوک وافلاس سےمرجائے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن تاجران نعیم میرنےوفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیتےہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سےسوموٹو نوٹس لینےکا مطالبہ کردیا،نعیم میرنےکہا کہ وفاقی حکومت کی نالائقیوں اورمس مینجمنٹ نے ملکی معیشت، صنعت وتجارت اور بالخصوص چھوٹےتاجروں کا بیڑا غرق کردیا۔
تاجروں نےکہا کہ حکومت تاجروں کو دیوالیہ ہونے سے بچائے،حفاظتی تدابیر کیساتھ ساتھ مخصوص دورانیےکیلئے بازار،مارکیٹس اور کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دی جائےورنہ کورونا ملکی  معیشت کونگل جائےگا۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سےتاجروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں لاک ڈاؤن کےباعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونےسے پیدا ہونے والی صورتحال پربات چیت کی گئی، تاجروں کے وفد سےگفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی خطرناک وبا سےہرشعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، قوم بڑے امتحان اور آزمائش سے گزر رہی ہے.
تاجروں نے میاں اسلم اقبال سے مارکیٹوں کومحدود اوقات کارکےلیےکھولنے کا مطالبہ کیا، اسلم اقبال کہتےہیں کہ کمزورطبقات کی مشکلات کےپیش نظرمحدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں