لاک ڈائون کی وجہ سے ملازمین کی برطرفیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

18 Apr, 2020 | 12:55 PM

وقار نیازی

ملک ا‌شرف: کورونا وائرس لاک ڈائون ,فیکٹریوں، کارخانوں اور پرائیویٹ اداروں سے ملازمین کی برطرفیوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا.
ایڈوکیٹ اشتیاق احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی. درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ لیبر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈائون کیا گیا ہے.

پنجاب میں لاک ڈائون کی وجہ سے صنعتی اداروں، کارخانہ مالکان نے مزدوروں کو ملازمت سے نکال دیا، پنجاب میں صنعتی اداروں نے مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی کمی کردی، سندھ اور بلوچستان حکومتوں نے مزدوروں کی ملازمت بچانے کیلئے اقدامات کیے، پنجاب میں برطرفیوں سے لاکھوں مزدوروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے.

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو مزدوروں کی ملازمت پر بحال کرنے کےاقدامات کا حکم دے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو مزدوروں کیلئے مالی امداد مختص رقم کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑہتے جارہے ہیں، چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 465 نئے کیسز کی تصدیق ہويی، جس کے بعد تعداد بڑھ کر 7ہزار 481 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 3 ہزار 391 مریض، سندھ میں 2ہزار 217، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 77، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 250، اسلام آباد میں 163،آزاد کشمیر میں 48مریض ہیں۔جبکہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 8اموات ہونے کے بعد تعداد 143 تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 90 کیس سامنے آئے، جس کے بعد صوبہ بھرمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد3391 جبکہ لاہور میں 541 ہوگئی، شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 541 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے اب تک کل 36 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 672 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں