ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر حاضری اور جعلسازی پر 11 کانسٹیبل نوکری سے فارغ

غیر حاضری اور جعلسازی پر 11 کانسٹیبل نوکری سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عرفان ملک، وقاص احمد) ایس ایس پی ایڈمن نے سی سی پی او کی ہدایت پر غیرحاضری اور فرائض میں عدم دلچسپی پر 11کانسٹیبلز اورکلریکل سٹاف کے تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔

اس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت نے اردل روم کی لیڈی سینئر کلرک سعدیہ رفیق، کانسٹیبل محمد عثمان، عمیر، سجاد، اسحاق، راشد اور ارسلان، محمدعثمان سجاد، کانسٹیبل شہباز کو نوکری سے نکال دیا، جبکہ جعلی میڈیکل پر بھرتی ہونے والا کانسٹیبل محمد شکیل اور اویس بھی نوکری کوبھی نوکری سے فارغ کردیا گیا، کلریکل سٹاف کے اسسٹنٹ منیر احمد کو جبری ریٹائرڈ کردیا گیا، جونیئر کلرک مبشراقبال اورذکیہ حمید کی کی دو،دو سال کی سروس ضبط کر لی گئی، نائب قاصد غضنفرحیات، ندیم ارشد خان، عبدالمنان، اور کانسٹیبل کو ایک ماہ کی غیر حاضری پر سروس ضبطگی اور ریگولر پروموشن روکنے کے احکامات جاری کیے گئے۔  اسی طرح اسسٹنٹ محمد افضل، سینئر کلرک سید احمد رضا، خالد محمود، کانسٹیبل بلاول علی، محمد افضل اور فرحان کو وارننگ دی گئی، سب انسپکٹر عادل عمر اور پروبیشنر کورس میں نقل کرنے اور غیر حاضری پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

ایس ایس پی ایڈمن لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔

دوسری جانب  آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے  ڈی ایس پیز کی پرفارمنس رپورٹ طلب کرلی، آئی جی آفس نے سی سی پی او  لاہور سمیت صوبے بھر کے افسروں کو مراسلہ بھجوا دیا۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی پانے والے 121 انسپکٹرز کی مختلف ریجنز اور اضلاع میں تعیناتی کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون اشفاق احمد خان نے انسپکٹرز کی تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی  جاری کردیا ۔ 

Sughra Afzal

Content Writer