برائلر گوشت مہنگا،فارمی انڈوں کی قیمت میں بڑی کمی

18 Apr, 2020 | 09:48 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

سٹی42:شہر لاہور میں میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں اضافہ ہوگیا، مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے کے بعد 183 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا,فارمی انڈوں کی مانگ میں کمی سے قیمت میں بھی کمی ہوئی.
تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں اضافہ کردیا گیا،ہ مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے کے بعد 183 روپے فی کلو فروخت ہوگیا،فارمی انڈوں کی مانگ میں کمی سے قیمت میں بھی کمی ہوئی،فارمی انڈے 7 روپے کمی کے بعد 107 روپے فی درجن ہو گئے۔

گزشتہ روزمرغی کے گوشت میں کمی کا رجحان پایا گیا، مرغی کا گوشت7 روپے فی کلو سستا ہوا،زندہ مرغی 3 روپے کمی کے بعد 119روپے کلو فروخت ہوئی جبکہ مرغی کا گوشت 4 روپے کمی کے بعد 173 روپے فی کلو ہوا تھا،فارمی انڈے 114 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔ برائلر کی رسد میں بہتری پر 2 روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کی کمی ہوئی۔

 واضح رہے  گزشتہ ہفتے شہر میں برائلر ک    قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور     مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں  28روپے فی کلو تک سستا ہوا  تھا لیکن یہ کمی اس طرہ سے برقرار نہ رہ سکی اور آج جمرات کے روز شہر میں زندہ     مرغی 4 روپے  کمی کے بعد 119روپے جبکہ     مرغی کا گوشت3 روپے اضافے کے بعد 173 روپے فی کلو  سستا ہوا ہے اور اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 114روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے  برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مزید کم کروائے, دوسری جانب عوام کی جان پر بن آئی لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں.

مزیدخبریں