بھکاری مافیا کو ڈیرے نہیں ڈالنے دیں گے:  رائے بابر سعید

18 Apr, 2020 | 08:42 AM

Shazia Bashir

لا ہو ر کر ائم رپو رٹر: آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات پر لاہور پولیس کا پیشہ ور گداگر مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پربھکاری مافیا کو ڈیرے ڈالنے نہیں دیں گے۔ جیل روڈ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ، مین بلیواڈ گلبرگ، لبرٹی چوک سمیت شہر کے 160 مقامات پرکریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کو تنگ کرنے، ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے اور جرائم میں ملوث بھکاریوں کا ڈیٹا اکھٹا کررہے ہیں، وارننگ دے کر چھوڑے گئے بھکاریوں کے خلاف دوبارہ سڑکوں پر آنے پر سخت ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف بھی سخت ایکشن لے رہی ہے، رائے بابر سعید نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران اب تک 01 ہزار کے قریب بھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

دورانِ کارروائی 929 گداگروں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف 47 مقدمات درج کئے گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈوژنل ایس پیز، ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے جزوی لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کارروائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے، سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر کورونا وبا  کی صورتحال شہر میں جزوی لاک ڈاون میں اب تک01 لاکھ 61ہزار سے زائد شہریوں کو چیک کیا گیا۔ سات ہزار پانچ سو سے زائد وہیکل کو بند کروایا گیا ہے اسی طرح 01 لاکھ 40 ہزار 656 گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔ 01 لاکھ50 ہزارسے شہریوں کو وارننگ دی گئی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 2000 سے زائد ایف آئی آرزکا اندراج کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کےلئے ایک لاکھ سے زائد وہیکلز کو چالان ٹکٹ بھی جاری کئے گئے۔

مزیدخبریں