گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بھوک ہڑتال جاری، ڈاکٹر یاسمین راشد پر شدید تنقید

18 Apr, 2020 | 08:27 AM

Shazia Bashir

لاہورٟکر ائم رپو رٹر:حفاظتی کٹس نہ ملنے کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بھوک ہڑتال، ہڑتالی ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکس کو دفتر میں بند کر کے تالے ڈال دینے پر احتجاج ،وزیرصحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکیخلاف نعرے، ہیلتھ پروفیشنز کی پولیس سے ہاتھا پائی،،حکام نے احتجاجی مظاہرین کو مذاکرات کیلئے بلالیا.

تفصیلات کے مطابق   حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کو فرنٹ لائن پر کام کرنے کیلئے سہولیات کے فقدان اور حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کے حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس اور وائے ڈی اے کی حکومت کیخلاف بھوک ہڑتال جاری ہے ۔اس موقع پر حقوق خلق موومنٹ اور سول سوسائٹی نمائندگان نے ہیلتھ پروفیشنلز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔حقوق خلق موومنٹ اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے گرینڈ الائنس اور وائے ڈی اے کے ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کیا اور شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

انتظامیہ نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سیکرٹریٹ کے گیٹ کو تالے لگا دیئے, ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریض ہیں تو ایسے وقت میں ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے ہیں، حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا تھا،سیکرٹریٹ کے اندر گھسنے پر پولیس اور ڈاکٹرز میں ہاتھا پائی ہوئی ۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ارکان سیکرٹریٹ میں بند کردیا گیا۔جبکہ دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ارکان کو سپیشلائز ہیلتھ سیکرٹریٹ میں مذاکرات کیلئے بلالیا گیا.

چیئرمین وائے ڈی اے پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ہمارے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا کا شکار ہو رہے ہیں, پنجاب بھر میں تمام سروسز جاری رہیں گی کام بند نہیں ہوگا, گجرات میں صدف جمیل کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہوگئی, ابتدائی رپورٹ کے مطابق حکومت کہتی ہے نرس کا کورونا کا ٹیسٹ نہیں ہوا، حکومت صدف کی موت کے حقائق چھپا رہی ہے۔

چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلیمان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں کورونا کا ایک مریض ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 11 ہے، تنخواہیں ڈبل کرنے کا معاملہ بھی حکومت کا صاف جھوٹ ہے, لاہور قرنطینہ سنٹرز میں ملازمین کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا جا رہا ہے ڈاکٹر یاسمین راشد ابھی تک اپنی انا کی جنگ سے باہر نہیں آئیں۔

وائے این اے پنجاب ڈاکٹر صوبیہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کہتے جو ڈاکٹر اور نرسز حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ان میں بھی کورونا ہو رہا ہے، وزیراعظم کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے,ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میڈیا نمائندگان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر یا جاں بحق ہونے پر امداد نہ دی جائے بلکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں کو  مالی امداد دی جائے۔

مزیدخبریں