گلوکارہ شگفتہ اعوان کی پاکستانی حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اپیل

18 Apr, 2020 | 08:16 AM

Shazia Bashir

گلبرگ (زین مدنی ) کینیڈین نژاد پاکستانی گلوکارہ شگفتہ اعوان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے ممالک میں بھجوانے کے لئے انتظامات کریں۔

شگفتہ اعوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو ملنے کے لئے کینیڈا سے پاکستان آئی تھیں اور اب انہیں واپس جانے کے لئے مہنگے ترین ٹکٹس مل رہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خالی فلایٹس میں بھی مقررہ قیمت سے ڈبل ریٹس پر ٹکٹس دیئے جارہے ہیں جو سراسر غیرقانونی ہے حکومت کو اس سلسلے میں سوچنا چاہیے کہ جو پاکستانی بیرون ممالک سے پاکستان آئے ہیں اور اب وہ واپس جانا چاہتے ہیں تو انہیں ریلیف کیوں نہیں دیا جا رہا۔

واضح رہے شگفتہ اعوان پاکستان تحریک انصاف کی بڑی پکی سپورٹر ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے کئی گانے بھی گائیں ہیں۔

یاد رہے کہ کینیڈین نژاد پاکستانی گلوکارہ شگفتہ اعوان کی پیرس میں شاندار پرفارمنس پر  ان کو  بیسٹ سنگر کا ایوارڈ دیا گیا تھا ، پیرس فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کے لیئے ایک میوزیکل شوکا انعقاد کیا گیا  تھا جس میں پاکستان سے گلوکارہ شگفتہ اعوان،ساحر علی بگا اور ڈی جے گڈو جی نے پرفارم کیا ۔اس میوزک شومیں شگفتہ اعوان کی بہترین گائیکی کی بنا ء پر انہیں بیسٹ سنگر کا ایوارڈ دیا گیا۔ شومیں گلوکار ساحر علی بگا نے بھی اپنے مشہور گانے پرفارم کیے جنہیں بیحد سراہاگیا۔اس پروگرام کا انعقاد ڈی جے گڈوجی نے کیا تھا۔

اس سے قبل عروف ہدایتکار نوید رضا نے اپنی فلم آئی لو پاکستان میں بہ حیثیت پلے بیک سنگر شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ انہوں اپنی فلم میں شگفتہ کا گایا ہوا گیت ماھیا تیری یاد کو شامل کیا  جس کے بعد شگفتہ اعوان کا کہنا تھا کہ  یہ میری بڑی عزت افزائی ہے اگر مزید پیشکشیں ہوئیں تو پھر پاکستان میں پلے بیک سنگر  کی حیثیت سے کام کرتی رہونگی۔

مزیدخبریں