فیشن ڈیزائنر بی جی کیجانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم

18 Apr, 2020 | 12:22 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور فیشن ڈیزائنر بی جی کی جانب سے گلبرگ پی بلاک میں غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا، بی جی کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں مخیر حضرات کو مستحقین کی مدد کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق معروف فیشن ڈیزائنر بی جی نے سماجی کارکن مسز عامر اور الخدمت فاؤنڈیشن کے توسط سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔ راشن میں چینی، دالیں، آٹا اور سبزیاں بھی شامل تھیں۔ بی جی نے خود راشن کے تھیلے بنائے اور مستحقین میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر بی جی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک وباء ہے جو خطرناک حد تک پھیل چکی ہے۔ اس لئے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں غریب اور دیہاڑی دار افراد بڑی مشکل سے گزارہ کررہے ہیں۔ حکومت کو مستحق افراد تک امداد پہنچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، پاکستان میں یہ وائرس اب تک 7025افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 135 افراد کی جانیں لے چکا ہے،ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی 135 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 45، پنجاب 36، خیبر پختونخوا 45، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

ترجمان پرائمری  اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کے 115 نئے کیسز سامنے آنے کے صوبےمیں مصدقہ مریضوں کی تعداد 3391 ہوگئی، لاہور میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 541 تک پہنچ گئی ،701زائرین سنٹرز،1236رائیونڈ سے منسلک افراد ، 91قیدیوں،1204 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رائیونڈ مرکز میں 577تبلیغی ارکان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،اب تک لاہور میں کورونا سے 17، پنجاب میں 37 اموات ہوئی ہیں جبکہ 550 افراد نے کورونا کو مات دیدی ہے۔

مزیدخبریں