سٹی42: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ شامل ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں 15کھلاڑی ہوں گے۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے 11کھلاڑی شامل ہیں۔ فخرزمان، امام الحق، عابد علی، بابراعظم، شعیب ملک، محمدحفیظ، حارث سہیل، حسن علی، شاداب خان، جنیدخان شامل ہوں گے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں 22مئی تک تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ امید ہے ورلڈکپ کا فائنل کھیلیں گے۔ قومی ٹیم ورلڈکپ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف31مئی کو کھیلے گی، چیف سلیکٹر نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمدحسنین، محمدعامر اور آصف علی انگلینڈ کے خلاف ٹی20 ٹیم میں شامل جبکہ سرفرازاحمد ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کپتانی کریں گے۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی۔