بابا گورنانک کے 550ویں جنم دن پر پاکستان یادگاری ٹکٹ، سکہ جاری کریگا

18 Apr, 2019 | 07:28 PM

Shazia Bashir

سٹی42: بابا گورنانک کا پانچ سو پچاسواں جنم دن، متروکہ وقف املاک بورڈ اس حوالے سے یادگاری ٹکٹ اور سکہ جاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق وزیر نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یادگاری ٹکٹ اور یادگاری سکے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں۔

 سکھ از م کے بانی بابا گورونانک کی امن اور بھائی چارے کے لئے گراں قدر خدمات ہیں، بابا گروناک کی خدمات کو سراہنے اور اقلیتوں کو ملک میں اپنائیت کا احساس دلانے کیلئے اس اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں