پی سی بی گورننگ بورڈ میں آواز بلند کرنا نعمان بٹ کو مہنگا پڑ گیا

18 Apr, 2019 | 07:23 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پی سی بی نے گزشتہ روز گورننگ بورڈ کے اجلاس میں قوانین کی خلاف وزری کرنے پرسیالکوٹ ریجن کے صدر نعمان بٹ پر پابندی عائد کر دی۔ نعمان بٹ نے معاملات سے وزیر اعظم کو آ گاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ میں آواز بلند کرنا نعمان بٹ کو مہنگا پڑ گیا، پی سی بی نے نعمان بٹ کی رکنیت معطل کرکے معاملہ خود مختار ایڈجیوڈیکٹر کو بھجوادیا۔ پی سی بی نے گورننگ بورڈ کے ایک نامعلوم رکن کی درخواست پر نعمان بٹ کے خلاف قواعد وضوابط کی خلاف ورزی، نازیبا الفاظ کا استعمال، غیر سنجیدہ رویے اور بورڈ کی اہم دستاویزات میڈیا میں لانے کے الزامات پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان کا فیصلہ آنے تک نعمان بٹ کی رکنیت معطل رہے گی اور وہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ ، جنرل کونسل اجلاسوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

دوسری جانب نعمان بٹ کی زیر صدارت آج صبح پھر کوئٹہ میں گورننگ بورڈ کے باغی اراکین کا اجلاس ہوا،  اجلاس میں باغی اراکین نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے لئے وقت دینے کی درخواست کی، اراکین کا موقف ہے کہ وزیر اعظم کی تنخواہ دولاکھ ہے جبکہ بورڈ صرف دوملازمیںن کی تنخواہ چارملین ہے۔

باغی اراکین کاموقف ہے کہ احسان مانی کے دور میں کرکٹ کے معاملات درست ہونے کی بجائے مزید بگڑ گئے ہیں، نعمان بٹ اور پی سی بی تنازعے کا حل کوئی بھی ہو مگر موجودہ صورت حال میں پاکستان کرکٹ کی جگ ہنسائی ضرور ہورہی ہے۔

مزیدخبریں