سٹی42: ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ کے استعمال نہ کرنے پرچالان کرنے کی مہم، ٹریفک پولیس نےسات ماہ کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد کے چالان کر ڈالے، ڈبل ہیلمٹ کے استعمال پر تاحال مکمل عملدرآمد نہ کروایا جا سکا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق چوبیس ستمبرکوہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ کے استعمال کے قانون پر عملدرآمد کیلئے کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا، ٹریفک پولیس نے 7ماہ میں 9 لاکھ نوے ہزارچالان کیے گئے۔ دوسری جانب شہرمیں ٹریفک پولیس کی مہم سے ہیڈانجری کے واقعات میں بھی کمی آئی جبکہ مال روڈ پر نوے فیصد لوگ ہیلمٹ کااستعمال کر رہے ہیں، ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل کے ڈرائیور کے لئے ہیلمٹ کا استعمال کو تو یقینی بنایا گیا ہے۔
تاہم موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے سوار کے ہیلمٹ استعمال کرنے کے قانون پرعملدرآمد مکمل طورپرنہیں کروایا جا سکا، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہرمیں ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔