سٹی42: پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے فنانس نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ڈیزائن کی کنسلٹینسی کیلئےسترہ کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کا لاہور میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر کے سلسلے میں اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت اور صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نےکی ۔اجلاس میں چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاوسنگ اور ایم ڈی واسا سید زاہدعزیزنے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس محمودبوٹی، شاد باغ، شاہدرہ اوربابو صابو کے ڈیزائن اورکنسلٹینسی کی مد میں170 ملین روپے کی منظوری دی گئی جس میں سےرواں مالی سال میں 20 ملین روپوں کی منظوری بھی دی گئی۔ انتخابی عمل کےذریعےان منصوبوں کی کنسلٹنسی کی ذمہ داری پہلے سے نیسپاک کو سونپی جاچکی ہے۔