لاہور میں ہوائی فائرنگ کرتے ویڈیو بنانا فیشن بن گیا

18 Apr, 2019 | 03:42 PM

Sughra Afzal
Read more!

(فہد بھٹی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنانا فیشن بن گیا، گجر پورہ کےعلاقے میں بھی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

شہربھر میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے منچلوں نے ویڈیو بنانا شروع کر دیا، گجر پورہ کے علاقہ میں سونو باکسر نامی شخص کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم بڑے آرام سے ہوائی فائرنگ کر رہا ہے، ہوائی فائرنگ کی وجہ سے علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا مگر پولیس ابھی تک سونو باکسر کو گرفتارنہیں کرسکی۔

چند روز قبل مصطفیٰ ٹاؤن کےعلاقےمیں پنڈ 302 نامی گروپ نے موٹرسائیکل چلاتے ہوئےاور بھیکھے وال موڑ پر ہوائی فائرنگ کی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی تھی، واقعات سے لگتا ہے جیسے منچلوں میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنانا ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف پولیس کو سخت سے سخت کارروائی کرنی چاہیے مگرپولیس ہے کہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں