ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کے گرد گھیرامزید تنگ، پھر بلاوا آگیا

حمزہ شہباز کے گرد گھیرامزید تنگ، پھر بلاوا آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) قومی احتساب بیورو لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو 22 اپریل کو دوپہر 3 بجے طلب کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو طلبی کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا،مراسلے میں حمزہ شہبازشریف کو آئندہ طلبی پر اپنی صفائی کیلئے تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی، نیب کی تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کرے گی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور نیب سے عدم تعاون پر تیسری بار اس کیس میں طلب کیا گیا کیونکہ وہ گزشتہ پیشیوں پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer