ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینا موٹرسائیکل سواروں کو مہنگا پڑ گیا

18 Apr, 2019 | 10:55 AM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینا موٹرسائیکل سواروں کو مہنگا پڑ گیا، ٹریفک وارڈن نے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کر وا کے انہیں گرفتار کروا دیا۔

چائنہ چوک کے قریب ٹریفک وارڈن نے قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روک کر کاغذات طلب کیے، موٹر سائیکل سوار نے فون کر کے اپنے ساتھیوں کو موقع پر بلا لیا اور ٹریفک وارڈن کو زدوکوب اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

 ٹریفک وارڈن کی اطلاع پر ڈولفن اور پیرو فورس نے موقع پر پہنچ کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے، ٹریفک وارڈن نے ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن سول لائنز میں مقدمہ درج کروا کے ملزمان کو گرفتار کر وا دیا۔

مزیدخبریں