ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب ٹاؤن:الیکٹرک سٹور میں ڈکیتی کی واردات، سٹی42 نے فوٹیج حاصل کر لی

نواب ٹاؤن:الیکٹرک سٹور میں ڈکیتی کی واردات، سٹی42 نے فوٹیج حاصل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:صدر ڈویژن میں ڈکیتی کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری، نواب ٹاؤن کے علاقے میں الیکٹرک سٹور میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو منظر عام پر لے آیا۔ نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں کو سٹور میں واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا کہ تین اسلحہ بردار نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل ہوتے ہیں۔ مسلح ڈاکو سٹور میں موجود عملے اور کسٹمرز کو یرغمال بناتے ہیں اور تشدد کر کے لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں جبکہ نقاب پوش ڈاکو الیکٹرک سٹور سے دو لاکھ کے قریب نقدی لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔

واقع کی درخواست اور سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم کرنے کے باوجود تاحال واردات کا مقدمہ درج نہ ہوا جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں نہ ہونے کے باعث تاجر غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔