عمراسلم:وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ( ن) سندھ کے عہدیداروں کی ملاقات، گورنر سندھ محمد زبیر، وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، ایاز علی شیرازی ، راحیلہ مگسی، آصف علی کرمانی ، اسد علی خان جونیجواور سلیم ضیا بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ن) کی قیادت کی کاوشوں سے انرجی بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا،وہ وقت دور نہیں جب لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن کر رہ جائے گی۔میاں شہبازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آنے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آنے سے کراچی سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں، پاک فوج او ر سکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں سے کراچی میں امن لوٹ آیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ پاکستان ہم سب کا ہے، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سب کو مل جل کر تندہی سے کام کرنا ہے۔