صوبہ پنجاب میں ملیریا کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے فنڈز کی منظوری دیدی

18 Apr, 2018 | 09:36 PM

رانا جبران
Read more!

عثمان علیم: صوبہ پنجاب میں جاری ملیریا کنٹرول پروگرام پرعملدرآمد جاری رکھنے کے لیے صوبائی ترقیاتی بورڈ کی جانب سے 32 کروڑ 13 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں چیئرمین جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملیریا کنٹرول پروگرام پر تفصیلی بریفنگ اور منصوبے کے تحت اب تک کیے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔

اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں ملیریا کنٹرول پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھنے کے لیے وزیراعظم سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 32 کروڑ 13 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

پڑھنا مت بھولئے:لاہور شہر میں پھرسے ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے

منصوبے پر ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب اور ڈیزز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے عمل درآمد کروایا جائیگا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو، ممبر ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی۔    

مزیدخبریں