زاہد چوہدری:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس کیلئےموزوں امیدواروں کی تلاش، میو، جناح، چلڈرن، میاں منشی اور پنجاب ڈینٹل ہسپتال سمیت پنجاب کے نو ہسپتالوں کے ایم ایس کے تقرر کیلئے انیس اپریل تک گریڈ انیس اوربیس کے ڈاکٹرز سے درخواستیں طلب کر لی گئیں ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکو انتظامی صلاحیتوں کے حامل موزوں ڈاکٹرزکی تلاش ہے جنہیں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس تعینات کیا جاسکے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے میو ہسپتال، جناح ہسپتال، میاں منشی ہسپتال، پنجاب ڈینٹل ہسپتال ، ڈی ایچ کیو فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور حاجی عبدالقیوم ہسپتال ساہیوال کے ایم ایس کیلئے ہاسپیٹل مینجمنٹ میں ڈگری کے حامل گریڈ انیس اور بیس کے ڈاکٹرز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔
اس کے علاوہ چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر کیلئےبھی موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کیلئے امیدوارانیس اپریل تک محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکو درخواستیں جمع کرائیں گے جس کےبعد تقرری عمل میں لائی جائے گی۔