ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر کے ریلوے سٹیشن ماسٹرز نے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا

ملک بھر کے ریلوے سٹیشن ماسٹرز نے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: لاہور سمیت ملک بھر کے اسٹیشن ماسٹرز نے سکیل اپ گریڈیشن کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر یکم مئی کو اجتماعی استعفے کا اعلان کر دیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری ریلوے سمپارس یونین یونس بھٹی کا کہنا ہے کہ اسٹیشن ماسٹرز کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کےسکیلز اپ گریڈ کئے جائیں، مگر ریلوے کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی پانچ رکنی کمیٹی کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود انکا مطالبہ پورا نہیں کیا۔

لہذٰا ریلوے سمپارس یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ چوبیس سے چھبیس اپریل تک اسٹیشن ماسٹرز ملک بھر میں بھوک ہڑتال، یکم مئی سے اجتماعی استعفے اور دفاتر کی تالہ بندی کر کے ریل کا پہیہ جام کر دیا جائے گا۔ یونس بھٹی نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں ریلوے میں ہونے والی کرپشن سے متعلق کیس میں فریق بننے کے لئے درخواست بھی دائر کرنے جا رہے ہیں۔