نیب کا ادارہ آئین اور قانون کے تحت کام کر رہا ہے: ڈی جی نیب

18 Apr, 2018 | 07:27 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک اشرف:ڈی جی نیب پنجاب میجرریٹائرڈ سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ سعد رفیق معزز سیاستدان ہیں، کو ئی دستاویز لیک نہیں کی، سب لوگ کہتے ہیں احتساب کریں مگر دوسروں کا، چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے کام کر ر ہے ہیں، احد چیمہ کا پیراگون سٹی سے گہرا تعلق ہے، تحقیقات سے سچ سامنےلائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب میجرریٹائرڈ سلیم شہزاد نے کہا کہ نیب کا ادارہ آئین اور قانون کے تحت کام کر رہا ہے، نیب چہرے دیکھ کر نہیں بلکہ ایمانداری سے کام کر رہا ہے، آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کے معاملہ پرڈی جی نیب نے دعوی کیا کہ احد چیمہ کا پیراگون کے ساتھ گہرا تعلق ہے، احد چیمہ نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے پیراگون سے بہت سے فوائد حاصل کئے، اراضی احد چیمہ نے خریدی جبکہ ادائیگی پیراگون سٹی کر رہا ہے۔

ڈی جی نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے لین دین کے معاملات میں شکوک شہباز پائے جاتے ہیں، خواجہ سعد رفیق سینئر سیاست دان ہیں۔ نیب نے ان کی دستاویزات لیک نہیں کیں، جب اگر کسی نے کرپشن نہیں کی تو انہیں ڈرکس بات کا ہے۔

مزیدخبریں