چیف سیکرٹری پنجاب نے ٹر یژری سروس کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا

18 Apr, 2018 | 06:14 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصر کھوکھر:چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے لوکل فنڈ آڈٹ اور ٹر یژری سروس کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا ہے۔اجلاس میں ان ملازمین کو 20 فی صد سپیشل الائونس دینے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری آفس میں ہونے والے اس اجلاس میں سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ ، سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ خزانہ کے لوکل فنڈ آڈٹ اور ٹر یژری سروس کے افسران کو اپ گریڈ کرنے کے عمل کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ لوکل فنڈ آڈٹ کے 1500 ملازمین ہیں جنہیں اپ گریڈکیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں ان ملازمین کو 20 فی صد سپیشل الائونس دینے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری خزانہ کو اس پر اپنی سفارشات کے ساتھ سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں