ماں غلطی پر ہے، عدالت میں بچوں نے ماں کو غلط ثابت کردیا

18 Apr, 2018 | 05:28 PM

رانا جبران

جمال الدین: ماں خود گھر سے ناراض ہو کرگئی، غلطی پر ہیں، والد اچھے ہیں، چھوٹے بچوں کا عدالت میں بیان، تین بچوں نے والدہ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔عدالت نے بچے باپ کے حوالے کردیئے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق بچوں کی والدہ جمیلہ بی بی نےشوہر افتخار علی سے بچوں کی حوالگی کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج آصف بشیر کےطلب کرنے پردس سالہ علیزے، 7 سالہ ریحان اور9 ماہ کی بچی انوشا بتول اپنے والد کےساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: لگژری گاڑی والوں کی شامت ، چیف جسٹس پاکستان کو تفصیلات دیدی گئیں

علاوہ ازیں عدالت نے ماں کو بچوں سے ملاقات کا موقع دیا تو بچوں نے ملنے انکار کر دیا، نو ماں کی نتاشہ کو ماں کے حوالے کیا گیا تو معصوم بچی نے رونا شروع کر دیا۔ بچوں کا رویہ دیکھ کر سب حیران ہوئے۔ بچوں نے کہا ان پر کوئی دباو نہیں، والدہ پہلے بھی دو بار گھر چھوڑ کر جا چکی ہیں وہ والد کے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں