نون لیگ خیبرپختونخوا میں ترقی و خوشحالی کا انقلاب لائے گی: شہباز شریف

18 Apr, 2018 | 03:25 PM

(عمر اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے پی کے صدر اور وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی لندن روانگی پر اپوزیشن کا ردعمل

سٹی 42 کے مطابق ماڈل ٹائون میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے پی کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر  امیر مقام نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کریں گے اور خیبرپختونخواہ کےعوام کو’’بلین ٹریز‘‘ کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں؟

خبر ضرور پڑھیں۔۔سونا خواتین کی پہنچ سے دور ہوگیا
 انجئنیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاہور سمیت تمام شہروں میں قابل رشک ترقی ہوئی ہے، شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی کے سمیت ملک بھر میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں